Qudratullah Shahab

اردو ادب کی لازوال آپ بیتی  ”شہاب  نامہ“کے مصنف  ”قدرت اللہ شہاب“کے نام سے کون واقف نہیں ہے۔اگر عظیم شاعر ہومر نے نظم اوڈیسے لکھی، شاعر ورجل نے ایلیڈ لکھی، شاعر جان ملٹن نے پیراڈائز لاسٹ لکھی، شاعر ٹینی سن نے ان میمورئیم لکھی تو ہم پاکستانی یہ کہہ سکتے ہیں کہ قدرت اللہ شہاب نے عظیم کتاب شہاب نامہ لکھ کر اردو ادب کو بارِ احسان کیا اور انکے ہم پلہ کہلائے۔ آج اردو ادب کو جس ادبی فن پارے پر سب سے زیادہ  فخر ہے وہ شہاب نامہ ہے۔

قدرت اللہ شہاب کی یہ کتاب نہ تو مافوق الفطر ت واقعات سے پرُ ہے اور نہ ہی کسی بادشاہ کے حیرت انگیز کارناموں کا مجموعہ بلکہ یہ کتاب سادہ  الفاظ میں لکھی گئی روزمرہ کے واقعات کا ایک ایسا مجموعہ ہے جو ہم میں سے ہر شخص کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قاری اس کتاب کے پڑھنے کے بعد قدرت اللہ شہاب  سے نہ صرف ہمدردی محسوس کرتا ہے بلکہ ان کا گرویدہ بھی ہو جاتا ہے۔

You might be interested