Socrates

عظیم یونانی فلاسفر،استاد  اور منطق دان سقراط 469قبلِ مسیح میں یونان کے شہر ایتھنز میں پیدا ہوئے۔ سقراط ایک سنگ تراش کا بیٹےتھے۔انھوں نے منطق اور فلسفہ کی تعلیم حاصل کی اور یونانی تہذیب و تمدن پر گہرے نقوش چھوڑے۔ انھوں نے ابتدائی طور پر اپنے والد کا پیشہ سیکھا اور کئی سالوں تک بطور سنگ تراش اور بت تراش عملی کام کیا۔

انھوں نے 431-404 قبلِ مسیح میں جنگ  میں جراء ت و بہادری کے جوہر دکھائے جب ایتھنز سپارٹا سے بری طرح پِٹ رہے تھے، ان کا سب بڑامسئلہ یہ تھا کہ انھوں نے ساری زندگی وہ بولا جو سمجھتے تھے کہ سچ ہے اور اس پرآخر دم تک ڈٹے رہے اور وہ دنیا کے لئے ایک مثال بن گئے۔ چنانچہ آج بھی جب حق و باطل کی بات آتی ہے تو سچ پرڈٹنے والے سقراط کو بطور استعارہ پیش کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے وہ اپنے نامور شاگرد اور اپنے وقت کے مشہور فلاسفر افلاطون پر بہت گہرا اثر رکھتے تھے۔ 

You might be interested