سلجوق قوم اپنی بہادری اور عزم وحوصلے کی وجہ سے دنیا پر حکمرانی کرتی آئی ہے۔ یہ لوگ اصل میں ترکی النسل تھے اور انہوں نے ایران اور ترکی کے ارد گرد کے ممالک پر ایک طویل عرصے تک حکمرانی کی۔ ان کو چنگیز خان نے بالاخر شکست فاش دی اور ان کی سلطنت کا شیرازہ بکھر گیا لیکن ان کی نشاط ثانیہ کے دور میں مرد حکمرانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی نمایاں مقام حاصل ہوا۔ ان میں سے ایک قابل قدر نام ملکہ ترکان خاتون کا ہے۔
اس کی مثال ہندوستان کی ملکہ نوجہان کی سی ہے لیکن دونوں میں فرق یہ تھا کہ نورجہان خوبصورتی اور خوش سلیقہ کا بہترین مثال تھی تو ملکہ ترکان خاتون خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ تلوار کی بھی دھنی تھی۔ اس نے اپنی فہم و فراست اور عزم و حوصلے سے سلجوق سلطنت میں ایک خاص مقام پیدا کیا اور خود حکمرانی کی۔