امریکہ کا مشہور ارب پتی مسٹر وارن بفٹ دنیا کا امیر ترین آدمی ہے۔ اس نے اپنے اچھوتے خیالات کو بروئے کار لا کر سٹاک ایکسچینج اور دیگر مالیاتی کمپنیاں قائم کی ہیں۔ امریکہ میں بہترین سرمایہ کار کا مرتبہ حاصل کر نے کے بعد اس نے اپنے خزانے کا منہ غریبوں اور محتاجوں کے لئے کھول دیا ہے اور اس وقت وہ اپنی آمدنی کا 48فیصد حصہ خیراتی اداروں کی وساطت مستحق افراد کی فلاح وبہبود پر خرچ کرتا ہے۔
فوربز کے مطابق وہ امریکہ میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے کا قومی ریکارڈ رکھتا ہے۔ اس نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کی صدارتی مہم چلا کر اس کو صدر منتخب کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔