Hazrat Umm-E-Saleem (R.A)

حضرت ام سلیمؓ ممتاز صحابیء رسول، راوی حدیث اور کاتب وحی حضرت انس بن مالکؓ کی والدہ محترمہ تھیں۔ آپؓ نے مدینہ میں اس وقت نبی پاکﷺ پر ایمان لایا جب آپ ﷺ مکہ میں تھے اور ابھی مدینہ کو ہجرت نہیں کی تھی۔آپؓ کا تعلق مدینہ سے تھا اور جب نبی ﷺ جب مدینہ تشریف لائے تو آپؓ مسلمانوں کے ساتھ تمام جنگوں میں شریک رہیں اور ہمیشہ اپنے گھرانے کو رسالت مآب ﷺ کی خدمت پر مامور رکھا۔ذیل میںآپؓ کے حالاتِ زندگی کا مختصر خاکہ پیش کیا جاتا ہے۔

حضرت امُ سلیمؓ کا اصل نام رمیصاء تھا اور وہ حضرت ملحان بن خالدؓ کی بیٹی تھیں جو مدینہ کے باشندے اور انصار کے ایک قبیلے بنی نجار سے تعلق رکھتے تھے ۔ ان کی والدہ کا محترمہ نام ملیکہ تھا۔ آپؓ کی ولادت ہجرت سے تقریباً ۳۰ سال پہلے ہوئی۔ ان کا نکاح ان کے قبیلے کے ایک شخص سے ہوا جن کا نام مالک تھا ۔ ان سے ایک بیٹے پیدا ہوئے جن کا نام انسؓ بن مالک تھا جو ممتاز صحابی اور راوی حدیث تھے۔

You might be interested