Hazrat Syyeda Nafeesa (R.A)

یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جس نے اپنے رب سے لو لگائی وہ دنیا و آخرت میں سرخرو ٹھہرا اور وہ جہاں بھی جاتا ہے لوگ عزت سے اس کے سامنے بچھ جاتے ہیں۔ایسے ہی اللہ کے نیک بندوں میں ایک ممتاز نام سیدہ نفیسہ ؒ کا ہے جومدینہ سے ہجرت کر کے جب مصر آئیں تو خلق خدا نے ان کو اپنے لئے باعث رحمت جانا ۔ان کی دعاؤں سے کئی ماؤں کی گودیں بھر آئیں اور در در کی ٹھوکریں کھانے والے فقیر ،وقت کے حاکم بنے اور یہاں تک کہ ایک ایسا وقت بھی آیا کہ مصر کے سلاطین اور بادشاہ ان کی خانقاہ کے احاطے میں دفن ہونا اپنے لئے باعث فخر سمجھنے لگے۔ذیل میں سیدہ نفیسہؒ کے حالات زندگی اختصار کے ساتھ پیش کئے جاتے ہیں۔

سیدہ نفیسہ رحمتہ اللہ علیہ امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے حضرت زیدؒ کی پوتی تھیں ۔ان کے والد کانام بھی حضرت حسنؒ تھا ۔ان کا سلسلہ نسب اس طرح سے ہے: نفیسہ بنت حسن بن ز یدبن حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ۔ان کی پیدائش ۱۳۴ہجری میں مدینہ شریف میں ہوئی ۔

You might be interested