نبی آخرالزماں آقائے نامدار حضرت محمدﷺ کے دست راست، قریبی رفیق، مشیرِ خاص اور خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ نے مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور شروع سے لیکر آخر تک نبی ﷺ کے ساتھ دین حق کی سربلندی کے لئے ڈٹے رہے۔ آپﷺ نے ہجرت مدینہ کے وقت حضرت ابوبکرﷺکے ساتھ مدینہ کی طرف ہجرت کی اور ’’یار غار‘‘ کہلائے۔ انہوں نے نازک مواقع پر اسلام کے لئے اپنا تما م مال وقف کردیا۔
نبی پاکﷺ کے وصال کے بعد انہوں نے منکرین زکوۃ اور منحرفین اسلام سے جہاد کیا اور ان کو سیدھے راستے پر دوبارہ لایا۔ انہوں نے خلیفہ بننے کے بعد نبیﷺ کی ایک ایک نصیحت پر ہو بہو عمل کیا۔ دو سال کی حکومت کے بعد جب انہوں نے وفات پائی تو مسلمان اب ایک لاچار قوم نہیں بلکہ دنیا کی مضبوط ترین طاقت بن چکے تھے۔