MEIN KAMPF

ہٹلر کی سوانح حیات ’’میری جد وجہد‘‘اس کی اپنے قلم سے لکھی ہوئی سوانح عمری ہے۔اس کتاب میں مصنف نے اپنے بچپن سے لیکر جوانی تک کے حالات کو موضوع سخن بنایا ہے۔وہ کتاب کے آغاز میں اپنی اس عظیم آپ بیتی کے لکھنے کے غراض و مقاصد بیان کرتا ہے کہ 1924میں اس وقت کی جرمن حکومت نے اسے سیاسی جد وجہد اور قانون توڑنے کے جرم میں لینڈز برگ کے قلعہ میں قید کردیا تھا۔ قید تنہاہی کے دوران اس کو سوچنے اور لکھنے کا موقع مل گیا۔ اس نے اس کتاب کو اسی قلعے میں قلمبند کرنا شروع کیا ۔

زیر نظر کتاب دوحصوں پر مشتمل ہے ۔حصہ اول میں اس نے اپنے بچپن کے حالات اور واقعات اور نازی پارٹی کے قیام ، اغراض و مقاصد اور جرمنی کی شکست و ریخت کو قلم بند کیا ہے۔ جب کہ حصہ دوم میں مصنف نے نازی پارٹی کے منشوراور اس کے مقابلے میں اس وقت کی سیاسی پارٹیوں اور ان کی نااہلیت اور صلح و جنگ کی جرمن پالیسی پر تبصرہ کیا ہے۔ کتاب کے آخر میں مصنف نے اپنی پارٹی کے ان 25نکات کو تذکرہ کیا ہے جن کی مدد سے وہ حکومت میں آکر جرمنی کی تقدیر بدلنے کی بات کرتا تھا۔ وہ اپنی کتاب میں اتحادی ممالک کے ظلم وستم اور جرمنی کے خلاف خارجہ محاذ کا بھی تفصیل سے ذکر کرتا ہے۔

You might be interested