CONFESSIONS OF AN ECONOMIC HIT MAN

زیرِنظر ناول جان پارکنز نے “اکنامک ہٹ مین کے انکشافات” کے نام سے تحریر کیا ہے۔یہ ان کے ذاتی اعترافات پر مشتمل  ایک آپ بیتی ہے جس میں انہوں نے امریکی حکومت کے ان خفیہ ہتھکنڈوں سے پردہ اٹھایا ہے جو امریکہ بہادر غریب ممالک کو اپنی غلامی کے گرداب میں پھنسانے کے لئے استعمال کرتاہے۔ انہوں نے یہ تلخ تجربات اس وقت کئے جب وہ ایک پرائیویٹ فرم ” مین انٹرنیشنل “میں ملازم تھے۔یہ فرم ورلڈ بینک کے لئے مشاورت کا کام کرتی تھی۔

اس کی اہم ذمہ داری غریب ممالک کوسود پر قرضے دینے کے لئے امریکی حکومت اور ورلڈ بینک کو مشاور ت فراہم کرنا تھا۔ان کی ذہن سازی کی گئی کہ وہ غریب ممالک کو قرضوں اور سود کے جال میں پھنسائیں۔ان کو یہ دیکھ کر سخت افسوس ہواکہ قرضوں کی ادائیگی کے لئے غریب ممالک اپنے تما م وسائل بروئے کار لاتے ہیں لیکن وہ سود در سود کے چکر میں پھنس کر رہ جاتے ہیں اور امریکہ غریب ممالک پر مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے دباؤ ڈال کر اپنا الو سیدھا کرتاہے۔

You might be interested