The Verbally Abusive Relationship

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

زبانی بد سلوکی کے موضوع پر لکھی گئی    کتاب کی مدد سے  ، آپ سیکھتے ہیں کہ زبانی  بدسلوکی  پہلے سے  زیادہ کیوں بڑھ جاتی ہے ، اور آپ اس سے کیسے نپٹ سکتے ہیں۔  اس کتاب سے آپ کو بہت سے ایسے سوالوں کے جواب مل جائیں گے  جو آپ کے ساتھ ہونے والی  بد سلوکی کی صورت میں آپ کی مدد کریں گے۔ آپ بدسلوکی کرنے والے مردوں کو محفوظ طریقے سے مناسب انداز میں جواب دینے کے قابل ہوں گی اور سب سے اہم بات یہ کہ آپ خوشحال اور صحت مند زندگی گزاریں گی ۔

ایوانز نے بیرونی  دباؤ کو ظاہر کیا ہے جو زبانی  بد سلوکی  میں اضافے کا سبب بنتا ہے  اور آپ کو سکھاتا ہے کہ آپ اپنے تعلقات پر ہونے والے تباہ کن اثرات کو کس طرح کم کرسکتے ہیں۔ وہ بدسلوکی کی ان سطحوں کی بھی نشاندہی کرتی ہے جو اس طرز عمل کی  نشاندہی کرتی ہیں۔  چھوٹے چھوٹے طنزیہ جملوں سے شروع ہونے والی بد سلوکی  ، گالیوں ، چیخنے چلانے  اور عزتِ نفس کو مجروح  کرنے تک پہنچ سکتی ہے اور بعض اوقات جسمانی اور جنسی تشدد کی انتہا کو بھی چھو سکتی ہے ۔  

آپ جیسی سینکڑوں خواتین   کے اصلی حالات  کے گرد گھومتی کہانیوں  کی مدد سے  مرتب کردہ   ، ایوانز کی  حکمت عملی ، آپ کو  نمونہ اسکرپٹ ، اور ایکشن پلانز پیش کرتی ہے جس سے آپ کو بدسلوکی سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے