52 ESSENTIAL HABITS FOR SUCCESS
ہمارے پاس بہت سی ایسی کتابیں موجود ہیں جن میں کامیابی کے موضوع کو بہت تفصیل سے بیان کیا گیا ہے ۔ اسکے علاوہ بہت سے لوگوں کے پاس کامیابی کے حصول کے متعلق شاندار مشورے بھی موجود ہیں ۔ تاہم ، ان تجاویز پرعمل درآمد کرنااکثر اوقات مشکل ہوتا ہے۔ اکثر اوقات ، لوگ اپنی پسند کی کوئی کتاب پڑھنے کے بعد ، مصنف کی حکمت کی تعریف کرتے ہیں اور مصنف کی طرف سے دی گئی تجاویزپر ہرممکن عمل کرنے کا ارادہ کرتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ صرف ان تمام اقدامات کے بوجھ تلے دب کر رہ جاتے ہیں جو انہیں اٹھانا چاہیے ۔ یہاں تک کہ وہ لوگ جو واقعی اچھے ارادے کے مالک ہوں ان کیلئے اُس منصوبے پر قائم رہنا بہت مشکل ہوتا ہے جو مصنف نے کتاب میں پیش کیا ہو۔ دراصل وہ ان تمام عوامل سے مغلوب ہوجاتے ہیں جو مصنف نے کہاتھا کہ اگر انہیں کامیاب ہونا ہے تو ” انہیں کرنا چاہیئے ۔”
اپنی پرانی ، غیر مدد گار او رفضول عادات کو تبدیل کرنے اور کامیابی کیلئے 52 عادات میں سے ایک عادت کو ایک ہفتے تک روزانہ صبح اور شام پڑھیں ، پھر اگلی عادت پر جائیں اور اسے دوبارہ دھرائیں یہ بہت آسان ہے۔ اس طریقہ کار کے موثر ہونے کی وجہ یہ ہے کہ آپکا ذہن شعوری اور لاشعوری دونوں طرح سے کام کرے گا۔